مولانا فضل الرحمن

پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیلئے پہنچے۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیلئے پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں اور عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صبح 9 بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے۔ ایک مجرم کو یکطرفہ تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، مجرم کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ بھی جرائم کرے، معیشت تباہ کرے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مجرم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ ملک کو اتنا کمزور کرے کہ ملک پارہ پارہ ہوجائے۔ ہم پہلے بھی میدان میں رہے ہیں، آج ایک بار پھر میدان میں آنے کی ضرورت پڑی ہے۔ ہم عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں، پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری سے بھی اپیل ہے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے، وکلاء نے ہمیشہ اس مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ آج ایک بار پھر ضرورت پڑی ہے کہ وکلاء بھی میدان میں آئیں۔ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اپیل کرتا ہوں اس احتجاج کو قومی احتجاج بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے