چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن، پاک آرمی کی ماہر ٹیم بٹگرام روانہ

بٹگرام (پاک صحافت) بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کے لیے پاک آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہر ٹیم بھی بٹگرام روانہ ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ ایس ایس جی کی ٹیم بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ریسکیو آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ خیال  رہے کہ گہری کھائی پار کرنے والی چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے صبح سات بجے سے پھنسی ہوئی ہے۔ سیکڑوں فٹ بلندی پر پھنسی چیئرلفٹ میں چھ لڑکوں سمیت آٹھ افراد موجود ہیں، بچے اسکول جانے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ فٹ میں پھنسے ہوئے طالبعلم گلفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھ گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، یہاں ارد گرد تیز ہوائیں چل رہی ہیں، ہمارے ساتھ 7 طلبہ ہیں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لڑکے کو دل کا مسئلہ تھا، وہ تین گھنٹے سے بیہوش پڑا ہے، انسانی ہمدردی دکھائیں، ہمیں بحفاظت یہاں سے نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے