اعظم نذیر تارڑ

چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے۔  انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی طریقے سے سزا ہوئی ہے، وہ اس کا سامنا کریں، 37 دفعہ وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

تٖفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع دیا گیا، ان کے پاس اپیل کا حق ہے۔ وزیرِ قانون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا معاملہ سادہ سے کیس پر ہوا، گوشوارے قانون کے تابع ہوتے ہیں جو ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو اثاثے ظاہر کیے اس پر کارروائی ہوئی، ان کی چوری پکڑی گئی۔

واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ایک قانونی طریقہ کار کے تحت آپ کو سزا ہوئی ہے، آپ کے پاس تو نظرِثانی اپیل کا بھی حق ہے، میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو تو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتراض تھا جس کے باعث اس بار ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے