چویدری شجاعت

چوہدری شجاعت کیجانب سے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے انکار

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدوار کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔ مونس الہٰی نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے مزید کہا ہے کہ میں ماموں کے پاس گیا تھا، انہوں نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے سے انکار کیا۔ رہنما ق لیگ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا کوئی ویڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے