وزیراعظم شہباز شریف

پی ڈی ایم کو متحد و متحرک کرنے کیلئے شہبازشریف کا بڑا اقدام

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے پی ڈی ایم کو متحد و متحرک کرنے کے لئے بڑے اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک بار پھر حکومت کے خلاف متحرک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کو چوبیس مئی کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں سابق صدر آصف زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے پر آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اختلافات دور کرنے کیلئے بھی پیشرفت کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ رمضان سے قبل پی ڈی ایم کی مختلف جماعتوں میں اختلاف پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد سے پیپلزپارٹی نے اس سے علحیدگی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے