حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔ حافظ حمداللہ

لاہور (پاک صحافت) حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اس وقت پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے۔ مسائل و مشکلات میں گھری عوام کی نظریں پی ڈی ایم کی طرف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بائیس کروڑ پاکستانی عوام کی آواز اور ترجمان بن چکی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور مختلف مسائل کا شکار عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ موجودہ حکومت سے ملک و قوم کو نجات دلائے بغیر تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ عوام کیلئے اس کے رہنماوں نے جیلیں کاٹی ہیں اور کوڑے بھی کھائے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن پیپلزپارٹی سے ناراض نہیں اختلاف رائے ہر جماعت کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے