چوہدری شجاعت

پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں نے ہماری جماعت میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں نے ہماری جماعت میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ہماری جماعت کے دروازے کھلے ہیں، لیکن ہم صرف محب وطن لوگوں کو قبول کریں گے۔ عنقریب بڑے نام ہماری جماعت میں شامل ہوتے نظر آئیں گے۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان قوم کا فخر ہیں، ان شہدا کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ تحریک انصاف انتہا پسندی کے راستے پر چلنے کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پاک فوج نے دانشمندی کا فیصلہ کرکے ملک کو بڑے خون خرابے سے بچایا ہے جس کا تحریک انصاف کے کارکنوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا۔ ملک کے سیاسی و معاشی حالات کو سنبھالنے کے بعد حکومت الیکشن کی جانب جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے