پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چودھری ساجد محمود نے بھی پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چودھری ساجد محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پی ٹی آئی ورکرز سے معذرت خواہ ہوں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی واقعات دلخراش ہیں جنہوں نے ملک کو ہلا کے رکھ دیا۔ عدلیہ سے اپیل کی کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے۔

مستقبل کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آگے سیاست کرنی ہے یا نہیں، اپنی برادری سے مشورہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے