خواجہ آصف

نوازشریف پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کیساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، جو ناانصافی کی گئی اس کا ازالہ ہوجانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں۔ چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو، ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے، آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے، پنجاب میں تبدیلی اور پرویزالٰہی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں، کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کرنا بدقسمتی ہے، فوج پاکستان کی دفاع کا ضامن ادارہ ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا موضوع زیربحث نہیں آنا چاہیے، فوج کو یا آرمی چیف کی تقرری کو سیاست کا موضوع بنانے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے