مصدق ملک

پی ٹی آئی نے سیاسی و قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی و قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ انگلیاں اٹھارہے ہيں کہ یہ کام نہیں ہورہا، آپ حکومت کرتے تو یہی کام آپ کی نگرانی میں ہوتے۔ ہماری طرف سے یہی پیغام ہے کہ ہم مفاہمت کے لیے قدم نہیں ہاتھ بھی بڑھا رہے ہیں لیکن مفاہمت کرنی ہے یا نہیں یہ صرف ہمارا فیصلہ نہیں ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بات چیت کی خواہش اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا آنا مثبت بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسے ووٹ ملا ہے وہ آئے اور لوگوں کے دکھ درد کا مداوا کرے، حکومت مفاہمت کے لیے ہاتھ بڑھا رہی ہے، لیکن مفاہمت کرنا یا نہ کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے