جمیل احمد

پی ٹی آئی رہنما کا غریب ملازمین پر جھوٹے مقدمے کا اندراج

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رہنما جمیل احمد نے اپنے دو ملازمین پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے انہیں تھانے میں بند کروایا ہے۔ دونوں ملازمین آپس میں بھائی ہیں جو کافی مدت سے ان کے گھر کام کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن جمیل احمد نے اپنے دو ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ جس کے بعد ان غریب افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا ہے۔ ایک ملازم نے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی رہنما سے دس ہزار کا قرضہ لیا تھا جو ابھی تک واپس نہیں کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جمیل احمد کے ملازمین کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے افضل کو کیپٹن (ر) جمیل نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرواکر بند کروایا ہے جبکہ گرفتار ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ جمیل احمد ظالم آدمی ہے اور میرے بیٹے کو گالم گلوچ کرتا تھا جس کے باعث وہ نوکری چھوڑ کر آیا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے