شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو اپنے ساتھیوں نے ہی زخمی کیا، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ملائکہ بخاری کو اس کے اپنے ساتھیوں نے ہی کتاب مار کر زخمی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں پیش آنے واقعے کی ویڈیو موجود ہے۔ اسپیکر کو ملوث اراکین کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے لیکن یہ کبھی ایسا نہیں کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عوام کے حق میں بولنے پر ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلب کیا ہے۔ شہباز شریف کا شوگر سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں،حکومت کا مشن ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو بات نہ کرنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم کے غلط فیصلوں کی وجہ سے چینی کی مد میں چھ سو ارب ادا کرچکے ہیں۔ لیکن کسی کو نوٹس نہیں دیا صرف شہباز شریف کو دیا گیا ہے جن کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے اور ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، سب کو معلوم ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے