اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن اور ظالمانہ پالسیوں کو کچلنا ہوگا۔ ورنہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئے دن پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ ایک ماہ میں چار چار مرتبہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عوام دشمنی پر تل گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت وقت کی عوام دشمن اور ظالمانہ پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔