کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی نااہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے۔ کل اطلاع ملی حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا دی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے درست وقت پر ایل این جی امپورٹ نہیں کی۔ جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوئے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور 1 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے اور 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔