ایران پاک

ایران نے پاکستان کو انتہائی سستی قیمت بجلی دینے پر رضامندی ظاہر کردی

گوادر (پاک صحافت) ایران نے پاکستان کو انتہائی سستی قیمت بجلی دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے مابین بجلی کی قیمت طے پاگئی۔ دونوں ممالک میں معاہدہ طے پایا ہے کہ ایران 8.4 سینٹ (تقریباً 23 روپے) سے 12.4 سینٹ (تقریباً 34 روپے) فی یونٹ کی رینج میں گوادر شہر اور گوادر پورٹ کو 100 میگا واٹ بجلی مہیا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ابتداء میں دونوں ممالک کے مابین 9.9 روپے سے 15.3 سینٹ فی یونٹ کی رینج میں ٹیرف طے کرنے اور اسے پولان گیبد ٹرانسمیشن لائن اور موجود جاکیگر مند انٹرکنکشن لائن پر فوری لاگو کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہورہے تھے۔ تاہم فریقین اس کی بجائے قیمت کے ایک نئے فارمولا پر رضامند ہوگئے ہیں۔

ایران نے نہ صرف موجودہ جاکیگرمند انٹرکنکشن لائن پر دسمبر 2024ء تک ٹیرف تبدیل نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی بلکہ پولان گیبد ٹرانسمیشن لائن کے لیے بھی ٹیرف رینج کم کرکے 8.4 سے 12.4 سینٹ فی یونٹ تک کرنے پر متفق ہوگئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین ٹیرف کا طے پانا ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے گوادر میں بجلی کی کمی کا مسئلہ آئندہ پانچ سے دس سال کے لیے حل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے