شازیہ مری

پیپلز پارٹی 27 دسمبر سے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرے گی۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 دسمبر سے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ترقی سندھ میں ہوئی وہ پورے پاکستان میں لانے کا وقت آگیا ہے۔ پنجاب کے اندر لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، من پسند ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی تسلسل سے الیکشن کا مطالبہ کر رہی تھی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو پہلے ہی الیکشن کے میدان میں ہے، کور کمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ بلاول چاروں صوبوں میں خود انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ فیصلہ ہوا ہے کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے انتخابی مہم کا آغاز ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری سالک حسین

سعودی عرب، چوہدری سالک کا عازمینِ حج کی رہائش گاہوں و اسپتال کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے