شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی، وزرا، مشیر اور معاونین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دیں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی، صوبائی وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہیں جمع کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گریڈ 17 سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اپنی 5 دن کی تنخواہ سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے تمام سرکاری ملازمین اپنی 2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ اپیل کی ہے کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز اور مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ سندھ حکومت کا فلڈ ریلیف میں ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بارشیں تاریخی سانحہ ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک ہوکر فلڈ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ فنڈ سندھ بینک کے تحت قائم کیا گیا ہے ، جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

Sindh Flood Relief Fund
Account No. 0301-000210-6100
IBAN
PK90SIND0003010002106100

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے