لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے پاور شیئرنگ پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے نام کا پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے اتحادی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور پاور شیئرنگ گفتگو کا حصہ نہیں ہے البتہ ساتھ چلنے پر مشاورت ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے کریں گے اور اعلان کریں گے۔
Short Link
Copied