خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بھی کورونا وائرس کا شکار

سکھر (پاک صحافت) اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ جبکہ اب پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ اس وقت پیرول پہ رہا ہیں جبکہ ان کے بھتیجے عدیل شاہ دو دن قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر وفات پاگئے ہیں۔ خورشید شاہ نے اپنے بھتیجے کی تجہیز و تدفین اور نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پی پی کے رہنما سید خورشید شاہ میں کورونا کی علامات سامنے آنے پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے