امتیاز شیخ

پیپلزپارٹی کے مارچ نے ابھی سے حکومت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کردیا ہے۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ستائیس فروری کو پیپلزپارٹی کی جانب سے ہونے والے احتجاجی لانگ مارچ نے ابھی سے ہی پی ٹی آئی حکومت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے معاشی خوشحالی کے دعٰوے صرف فائلوں کی حدود تک محدود ہیں۔ تاریخی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت نے عوام کو بدحال کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ایک مرتبہ بھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام مستقبل میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں 40 ارب سے زائد کی کرپشن کی گئی، ظالم حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے