مراد علی شاہ

پیپلزپارٹی اگلا الیکشن پرفارمنس کی بنیاد پر لڑے گی۔ مراد علی شاہ

سیہون (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اگلا الیکشن کارکردگی اور پرفارمنس کی بنیاد پر لڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو بتائیں گے ہم نے کیا کیا ہے اور کیا کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جہاں جہاں جاتا ہوں عوام خود ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی جلد ہوں گے، پیپلز پارٹی کی مکمل تیاری ہے۔ ملک کے لوگوں کا مستقبل بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں بہت روشن دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، اس کے باوجود ہم پُرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے