شہباز شریف

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اور غریب کش قدم ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اور غریب کش قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ظالم حکومت اس طرح کا قدم اٹھا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہو میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کی مثال پہلی کہیں نہیں ملتی۔ اس موقعے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی ان کے ہمرا تھے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی، گیس، آٹے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کے زخم ابھی تازہ تھے کہ قوم پر رات کے اندھیرے میں ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی نوٹس لینا چھوڑ دیں، آپ کے نوٹس پر قیمتیں بڑھتی ہیں، اب رات کے اندھیرے میں قوم پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے