شہباز شریف

پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف اپنی افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار افواج پاکستان کی پوری قوم حمایت کرتی ہے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں مثالی ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار اپنی افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے، ہم اپنے شہداء کے لہو کے قرض دار ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے