رانا ثناءاللہ

پنجاب اسمبلی ٹوٹے گی تو نگراں سیٹ اپ آجائے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی ٹوٹے گی تو نگراں سیٹ اپ آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے عمل کو غیرآئینی اور غیرجمہوری سمجھتے ہیں، الیکشن ہوگا تو پتا چلے گا کہ ان کی شہرت کہاں ہے؟ پنجاب کا الیکشن اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا ہے، کبھی درست بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے بھی کوئی عذر پیش نہیں کیا کہ اسمبلی نہ توڑیں، پہلے وہ کہہ رہے تھے کہ 23 تاریخ کو اسمبلی توڑ دیں گے، ہم نے گورنر کے ذریعے ایڈوائس بھیجنے کا حق استعمال کیا، سیلاب کی وجہ سے سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ پر تاریخ دے رہے تھے تو ہم بھی گورنر کا آئینی رول استعمال کرسکتے تھے، اعتماد کے ووٹ سے قبل ان کے 12، 13 لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، 12، 13 میں سے 7 لوگ ان کے پاس واپس چلے گئے، ہم کسی کو پیسے دیتے تو اس کی جرات تھی کہ واپس جاتا؟ بلال وڑائچ اپنے بھائی سے جھگڑے کی وجہ سے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے