پنجاب، 16 شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے گرانٹ کی منظوری

(پاک صحافت) وزیرِ قانون پنجاب صہیب احمد اور وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے 16پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے لیے گرانٹ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔ محکمۂ خزانہ کو پولیس شہداء کی گرانٹ سے متعلق جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صہیب احمد نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پکڑا جائے، ملزمان کو پکڑنے سے متعلق رپورٹ 7 دن میں جمع کرائی جائے۔ صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ پنجاب دیگر صوبوں کی نسبت پولیس شہداء کے ورثاء کو زیادہ گرانٹ اور مراعات دے رہا ہے۔ وزراء نے رات میں ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے پولیس یونیفارم پر ریفلکٹر یا لائٹ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

پیکچ ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 40 لاکھ اور ایک کروڑ 35 لاکھ گھر کے لیے دیے جائیں گے جبکہ پیکچ تھری کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ پیکچ ٹو کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ پیکچ ٹو کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثاء کو گھر کے لیے ایک کروڑ 75 لاکھ دیے جائیں گے۔ پیکچ تھری کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثاء کو 40 لاکھ دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے