پشاور (پاک صحافت) پشاور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ پی ٹی آئی کے گڑھ پشاور میں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف لائرز فورم کو گرینڈ الائنس کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی 985 ووٹ حاصل کر کے پشاور بار کے صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں انصاف لائرز فورم کے طائف خان نے 740 ووٹ لیے۔ خیال رہے کہ نائب صدر کی نشست پر ملگری وکیلان کے سوار خان 1109 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ گرینڈ الائنس کے اختر الیاس 1108 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ گرینڈ الائنس کے لاجبر خان 925 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔