خواجہ آصف

پرویز الہٰی اور عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اور عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال میں بڑھتے تشدد کے رجحان کو روکنا ہوگا، اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی تو ہی تشدد کا رجحان ختم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اس ایوان کو ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کی مذمت کرنی چاہیئے، پرویز الہٰی نے گجرات کے غنڈے پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر خواجہ آصف نے یہ بھی کہاکہ راجہ پرویز اشرف صاحب نے وزیر اعظم کے طور پر بہترین وقت گزارا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اسپیکر اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنائیں گے، یہ ایوان قانون اور آئین کا احترام کرے گا تو تمام ادارے احترام کریں گے، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے