شرجیل میمن

پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سندھ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا عالمی بینک کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپشلسٹ لنکن فلور سے بی آر ٹی یلو لائن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یلو لائن کی پی سی ون اور 2 متبادل تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں بی آر ٹی یلو لائن کی متبادل تجاویز پر مزید اجلاس منعقد کر کے ایک ہفتہ میں حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یلو لائن پروجیکٹ کو مزید بہتر کرنے اور اقتصادی طور پر کامیاب ماڈل بنانے کے لیے پی سی ون کے علاوہ دو متبادل تجاویز مرتب کی ہیں جبکہ متبادل تجاویز عالمی بینک سے بھی شیئر کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ قبل پیپلز بس سروس کا آغاز کیا ہے جو کہ ایک کامیاب ماڈل ہے جبکہ 8 ارب روپے کی لاگت سے پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس کی فلیٹ میں 250 ہائبرڈ ڈیزل بسیں شامل ہیں۔ پیپلز بس سروس وفاقی حکومت کے ادارے این آر ٹی سی کے اشتراک سے چلائی جارہی ہے جس کو مختصر عرصہ میں شہریوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے