مریم اورنگزیب

پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق اس پالیسی کے ذریعے کاپی رائٹس سمیت میوزک انڈسٹری کو درپیش مسائل حل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ میوزک پالیسی کے ذریعے مراعات، سہولتوں سے میوزک انڈسٹری کو نئی زندگی ملے گی، پائیریسی، کاپی رائٹس سمیت میوزک انڈسٹری کو درپیش مسائل حل ہوجائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پبلک پرفارمنس، پروڈکشن، ایڈیپٹیشن، ڈیوریشن، مکینیکل، کمیونیکیشن رائٹس کو قانونی ڈھانچے میں لایا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزیدکہا کہ یوزرز اینڈ لائسنسز کا مسئلہ بھی حل ہوگا، میوزک انڈسٹری کو فروغ ملے گا، مناپلائزیشن کے خاتمے کے ساتھ میوزک ورکرز کے بنیادی قانونی حقوق کا تحفظ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید مراد علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے