ڈالر

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 8 دسمبر تک 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، اور اس اجلاس میں بورڈ پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دے گا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی منظوری سے 8 دسمبر تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں، 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ ایگزیکٹیو بورڈ منظوری کے ساتھ ہی رقم پاکستان کو مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

ژوب (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے