پاکستان میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے۔ کراچی کے بڑے کاروباری علاقے صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پزیر بوہری برداری نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق نمازِ عید کی ادائیگی کے دوران صدر طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ بوہری برادری کی جانب سے نمازِ عید الفطر میں ملک کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

واضح رہے کہ بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ بوہری برادری کے نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے