شیری رحمان

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلی کے گہرے اثرات پڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت برفانی جھیلوں کا پگھلنا دیکھ رہے ہیں، پورے پاکستان میں بارشیں87 فیصد سے زیادہ ہوئیں۔ بلوچستان میں 274 فیصد سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، سندھ میں 261 فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 39 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، 14 جون سے اب تک 77 افراد مون سون بارشوں سے ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے