بلاول بھٹو

پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی ہم منصب ڈمیٹرو کلیبا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دونوں ممالک کے درمیان مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور پاکستان یوکرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، یوکرین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ ڈمیٹروکلیبا نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، تجارت اور تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے سلامتی اور خودمختاری کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں یوکرینی اشیا کی رسائی کو آسان بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے