مفتاح اسماعیل

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان سیاسی، مذہبی اور سماجی تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان لمبے عرصے پر محیط تعلقات کو سراہا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ باہمی شراکت داری کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے