کورونا وائرس مسافر

پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری جاری کر دی گئی ہے،  ذرائع کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سول ایوی ایشن سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو نئی ایڈوائزی کے حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این او سی کی ایڈوائزری میں پاکستان آنے والی ائیر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ رہیں گی، 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہو گا، مسافروں کی پاکستان آمد پر ائیرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  این ڈی ایم اے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کی پابند ہو گی، مسافر ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر 10 دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مثبت رپورٹ پر مسافر کو ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

علی امین گنڈاپور سے لائٹر ٹون میں بات ہوئی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے