خورشید شاہ

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے وفاق کے مجوزہ بجٹ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا ابھی کوئی علم نہیں، بجٹ کیسا ہے، ہم نہیں جانتے، تعلیم صحت کا بجٹ کیا ہے، نہیں جانتے آئی ایم ایف سے کیا معاملات طے ہوئے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کی ناکامیاں ہمارے بھی گلے پڑیں گی، ہمیں بتانا چاہیے بات چیت کرنی چاہیے تھی، اس سے قبل ہمیشہ اپوزیشن کو بھی بجٹ میں اعتماد میں لیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ ہماری سیاست کیلئے اچھا نہیں ہوگا، ہمیں صرف بجٹ کے حوالے سے شکایت ہے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ کو چلتے رہنا چاہیے، ن لیگ کا اخلاقی فرض ہےکہ پی پی کو اعتماد میں لے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے