وزیراعظم شہباز شریف

ٹی ایل پی کیساتھ کئے گئے معاہدے کے متعلق حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے متعلق پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے اور حکومت پارلیمنٹ کو مطمئن کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے جبکہ کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالنے پرمشاورت سے جواب دیں گے۔

ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تو حکومت پارلیمان میں آکر بتائے کہ کیا مذاکرات ہوئے اور معاہدہ کیا ہوا، اور جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی سے کالعدم کا سٹیٹس ختم کرنے سے متعلق آپ کا کیا کہنا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاری کریں گے

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے