آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی: مراد سعید

ٓآج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی

اسلام آباد(پاک صحافت)وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہاکہ جلسے جلوسوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔اپوزیشن نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں کیوں نہیں دکھائیں؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں ،الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزرگئی، قوم کو پارٹی اکاوَنٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظار ہے۔ زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی۔

مزید پڑھیں: عمران خان فنڈنگ کیس ،اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان

مراد سعید نے کہا کہ کہا گیا نیب کی کیا مجال اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا ،ادھر بھی الٹا چوری اوپر سے سینہ زوری ،قوم اب ان جماعتوں سے چند سوال کا جواب چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا ؟

انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ ،رسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائے؟ ،کیا زرداری لیگ کو یہودی لابی سیگل کو ادا کئے گئے پیسے کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے ؟ ،کیا لندن اور امریکہ میں بنائے جانے والی کمپنیوں کا سامنے آنے کا ڈر ہے؟

انہوں نے  ن لیگ مسلم پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا نواز شریف نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا اسکے ثابت ہونے کا ڈر ہے؟ ۔کیا ٹھیکوں میں لئے جانے والے کمیشن اور کرپشن کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟ ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں