کورونا ویکسین

ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف اب تک کا سب سے سخت اقدام کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف اب تک کا سب سے سخت اور بڑا اقدام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ایسے افراد کو اب پیٹرول بھی نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینرز بھی آویزاں کروا دئے ہیں۔ پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بھی موٹر ویز اور ہائی ویز پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے