وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہر صورت میں روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ کی جانب سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ ہر صورت میں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  خیال رہے  کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ  رانا ثناء اللہ نے  جاری بیان میں کہا کہ کسی کو اجازت نہیں   کہ وہ اسلام آباد  کو ڈکٹیٹ کرے ،پی ٹی آئی اپنے مارچ کو خونی مارچ کا نام نہ دیتی تو  اجازت دے دیتے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہر صورت میں روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں کہا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا کسی کو اسلام آباد کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اس موقع  پر وفاقی وزیر اسعد الرحمان نے کہا کہ حکومت حکمت عملی اور تدبر کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے ، پی ٹی آئی نے آغاز ہی خونی مارچ سے کیا ، خونی مارچ کے نام پر کیوں سہولیات دی جائیں ؟، عمران خان سے کسی اچھے کی توقع نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  سب فیصلے متفقہ طورپر ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے