وزیر خزانہ صدر مملکت

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات، سیاسی و اقتصادی معاملات زیر غور

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے تحریک انصاف سے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے اور استعفے دینے کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کم کرنے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعاون پر بات چیت کی گئی جبکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کے لیے بھی اپوزیشن سے تعاون مانگا گیا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار اور صدر عارف علوی کے درمیان اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صدر مملکت نے پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کی ملاقات میں ملک بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے