بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر بھارت روانہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے میں بھارتی شہر گووا کے لیے روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ کراچی سے براہ راست گووا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے بھارت روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے  بھارتی شہر گووا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت پر مشاورت کی اور انہیں اعتماد میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستانی وفد کی نمایندگی کر رہا ہوں، میرا بھارت جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی ممبر شپ کو کتنا سیریس لیتا ہے۔ میں اس تنظیم میں شامل ممالک کے ساتھ باہمی روابط کا منتظر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے