اسحاق ڈار

وزیرخزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر نے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر مسٹر نونگ زونگ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ چین کے سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر چینی سفیر سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت پاکستان سے مسلسل تعاون جاری رکھے گی، ہم سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے