مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کی سیلاب زدگان کیلئے چھ لاکھ راشن بیگز خریدنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب زدگان کے لئے چھ لاکھ راشن بیگز خریدنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 600 ہزار راشن بیگز خریدنے کی ہدایت دے دی گئی۔ وزیراعلی نے پی ڈی ایم اے کو ہدایات دیں کہ سیلاب متاثرین کو سامان کی ترسیل تیز کریں، میرے لوگ تکلیف میں ہیں یہی وقت ہے انکی تکلیف کم کریں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کا شکر گزار ہوں جو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں ہیں۔ ڈی سیز متاثرین تک تمام سامان کی رسائی بروقت کریں، میں خود متاثرین کو ملنے والے سامان کی روزانہ مانیٹرنگ کروں گا۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ڈی سیز کو سامان بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے