وزیراعظم ہاوس

وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کے بعد تجارتی مرکز بنانے پر بھی حکومتی یوٹرن

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کے فیصلے کے بعد اب پی ٹی آئی حکومت نے تجارتی مرکز بنانے کے فیصلے پر بھی یوٹرن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعظم ہاوس کو تجارتی مرکز بنانے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس ریڈ زون میں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ لندن طرز پر اسلام آباد میں بھی وزیراعظم ہاؤس میں عام لوگ اور سیاح آئیں تاہم ریڈ زون ہونے کی وجہ سے اس معاملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی تحفطات کا اظہار کیا گیا تھا۔ اور اب اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے