اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیلئے ہمارے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں آگے مشاورت میں کیا ہوتا ہے، آگے کا لائحہ عمل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں طے ہوگا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔