شہبازشریف

وزیراعظم کا گلگت بلتستان حکومت کی مالی مشکلات دور کرنے سے متعلق بڑا قدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان حکومت کی مالی مشکلات دور کرنے سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست منظور کرلی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جی بی کیلئے 2.50 بلین روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کو مارچ اور اپریل کیلئے 26.666 میٹرک ٹن گندم کے فوری اجرا کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی ضرورت کو فوری پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم اقدام اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے