وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے کی ہدایت کر دی: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان، امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ  تجارت، سرمایہ کاری سےپاک امریکا تعلقات مزید مستحکم و بہتر ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ارنب گوسوامی چیٹ لیک نے بھارتی مکروہ منصوبوں کو مزید بے نقاب کیا ہے، گوسوامی چیٹ بھارتی ہندتوا طرز حکومت اور میڈیا گٹھ جوڑ کا عکاس ہے، بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کے لیے پلوامہ واقعہ کو استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا انحصار پاکستان پر ہے: وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار ہلاکت پر ہندو برادری نے مظاہرہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں نئے قانون میں سول سروسز کو دیگر بھارتی قوانین سے مترادف کیا گیا،بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سرعام خلاف ورزی ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے، وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سےپاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ترکی ،آذربائیجان اور پاکستانی وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کی، ان ممالک کے وزراء خارجہ سہ فریقی اجلاس کے لیے پاکستان آئے، ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون پر مفاہمتی یاد داشت ہر دستخط کیے گئے۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ کو پاکستانی ہم منصب نے ناگورونوکاراباخ کی فتح پر مبارکباد دی۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ حزب وحدت اسلامی افغانستان کے راہنما استاد کریم خلیلی نے پاکستان کا دورہ کیا، استاد کریم خلیلی نے وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں