اتحادی

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اہم تعیناتیوں پر اعتماد میں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اہم تعیناتیوں پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتیوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ اتحادی جماعتوں کے پارٹی سربراہوں اور رہنماوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار استحقاق آپ کو سونپا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللّٰہ نے آپ کو عزت اور منصب سے نوازا ہے، اہم تقرری کرنا آپ کا آئینی حق ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم جو فیصلہ کریں گے، جے یو آئی ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے