شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں مصر گئے تھے، پھر وہاں سے لندن گئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔ شہباز شریف جمعہ 11 نومبر کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

ذرائع کے مطابق ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ طبیعت کی خرابی اور دیگر مختلف مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورے میں توسیع ہوئی۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورت حال اور عمران خان کے لانگ مارچ پر مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید مراد علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے